وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی حملوں کے بعد ایران کا خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، کشیدگی میں اضافہ

W
Web Desk
6 جون، 2026
امریکی حملوں کے بعد ایران کا خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، کشیدگی میں اضافہ
international seerat conference

امریکا نے گورک اور جزیرہ قشم میں ایرانی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔ خطے میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی

تہران / واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکا نے ایرانی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا اور یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں موجود امریکی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب کویتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود کی جانب آنے والے متعدد ڈرونز اور میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔ امریکی فوج نے بھی چار ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایرانی ڈرونز آبنائے ہرمز کی سمت بڑھ رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایران کے ساحلی ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا۔

بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈے کو بھی مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا، تاہم سینٹ کام کے سربراہ جنرل بریڈ کوپر کے مطابق تمام ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

جنرل بریڈ کوپر نے کہا کہ بحرین میں تعینات امریکی افواج محفوظ ہیں اور خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل امریکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کے گورک اور جزیرہ قشم میں واقع ریڈار تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی خطے میں امریکی مفادات اور بحری راستوں کے تحفظ کے لیے کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ واقعات نے مشرق وسطیٰ میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دے دیا ہے اور اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جون، 2026 کو 07:14 AM

آخری تدوین: 6 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026