وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی اثاثوں پر حملہ ہوا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے

W
Web Desk
8 ستمبر، 2026
 ایرانی اثاثوں پر حملہ ہوا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے
international seerat conference

ایران نے امریکا کو سخت وارننگ دے دی۔ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایرانی اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ ایرانی بحریہ اور پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کرلیا

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

ایرانی اسپیکر نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں تیل اور گیس کی پیداوار کا نظام کسی سے پوشیدہ نہیں، جبکہ خطے میں موجود امریکی تیل و گیس کمپنیوں کے مقامات بھی کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتیں پہلے ہی ثابت کر چکا ہے، جبکہ خطے میں بعض امریکی اڈوں کی ناقابلِ استعمال صورتحال اس کا واضح ثبوت ہے۔

دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے بھی امریکا کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ضرورت پڑنے پر دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی کارروائیوں نے مخالفین کو حیران کیا اور ان کی جنگی صلاحیتوں کو متاثر کیا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر کے مطابق ایرانی بحریہ نے دشمن کے جنگی جہازوں کی آپریشنل صلاحیتیں طویل عرصے تک متاثر رکھیں جبکہ دشمن افواج کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

ادھر پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بحری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز میں امریکی کوریڈور سے محفوظ گزرنا مشکل ہے، اس لیے محفوظ سفر کے خواہاں بحری جہاز ایران کی جانب سے مقرر کردہ راستے سے گزریں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق خلیج عمان میں داخل ہونے والا کوئی بھی بحری جہاز خطرات سے مکمل طور پر محفوظ نہیں، جبکہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔

ایرانی حکام کے ان بیانات سے خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 ستمبر، 2026 کو 02:48 AM

آخری تدوین: 8 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے: ماریہ زخارووا
تازہ ترین

آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے: ماریہ زخارووا

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ ماسکو کو اپنے دو دوست ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے سمیت آبی تنازع اور کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر تشویش ہے۔ روس نے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو باہمی احترام اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026
مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
امریکا

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ مذاکرات کا امکان بھی موجود ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026
قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

Web Desk9 ستمبر، 2026