وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

W
Web Desk
9 ستمبر، 2026
قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
international seerat conference

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں سینیٹر عابد شیر علی اور سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد کمیٹی ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر آدھی تنخواہ ملنے پر سینیٹری ورکر کی خودکشی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی جی ستھرا پنجاب اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کمیٹی ارکان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے۔

کمیٹی ارکان کی جانب سے سوالات کیے جانے کے دوران سینیٹر عابد شیر علی نے مداخلت کی اور سینیٹر ایمل ولی خان سے کہا کہ آپ ایس ایچ او نہیں، ان کی بات بھی سنیں۔

اس پر ایمل ولی خان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں مجھے روکنے والے، آپ ہمارے باس نہیں ہیں۔

عابد شیر علی نے جواب دیا کہ یہ طریقہ نہیں بات کرنے کا، جس پر ایمل ولی خان نے کہا کہ آپ مجھے بات کرنے کا طریقہ سکھائیں گے؟ آپ بھی مجھ سے اس طرح بات نہ کریں۔

دونوں سینیٹرز کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی اور ہاتھا پائی کی نوبت آتی دیکھ کر کمیٹی کی چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں ارکان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

ایمل ولی خان کا ستھرا پنجاب معاملے پر اظہارِ تشکر

اجلاس کے دوران سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے کو اجاگر کرنے پر سماء ٹی وی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ سماء نے خودکشی کرنے والے ورکر کا معاملہ اٹھایا، جبکہ ستھرا پنجاب کا معاملہ سامنے لانے پر وہ سماء ٹی وی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ستھرا پنجاب کے حکام کمیٹی کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ متاثرین کو انصاف ملے اور جن لوگوں نے غلط کیا ہے، انہیں سزا دی جائے۔

کمیٹی اجلاس میں معاملے پر مزید غور جاری رہا جبکہ متعلقہ حکام سے وضاحتیں بھی طلب کی گئیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 ستمبر، 2026 کو 01:04 PM

آخری تدوین: 9 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
تازہ ترین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

Web Desk9 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد
پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق این او سی رکھنے والے شیشہ کیفے پر بھی ہوگا۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات پر شیشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر کیفے سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا

Web Desk9 ستمبر، 2026