وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ، کشیدگی میں مزید اضافہ

W
Web Desk
28 جون، 2026
ایران کا بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ، کشیدگی میں مزید اضافہ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیان میں مزید سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے

تہران: ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں اداروں تسنیم اور پریس ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی نیوی اور ایرو اسپیس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں موجود امریکی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، جبکہ ایران نے امریکی اقدامات کو "اسلام آباد مفاہمتی یادداشت" کی شق نمبر 1 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں سفارتی عمل مکمل طور پر معطل کیا جا سکتا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب بحرین اور کویت سمیت متعلقہ حکام کی جانب سے صورتِ حال پر مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں، جبکہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جون، 2026 کو 06:48 AM

آخری تدوین: 28 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے واش رومز میں مسلمانوں کے لیے وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ
امریکا

ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے واش رومز میں مسلمانوں کے لیے وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلمان مسافروں کی سہولت کے لیے واش رومز میں خصوصی وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

محمد نعیم اختر13 اگست، 2026
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
تازہ ترین

انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام

ترک حکام نے انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیلی خفیہ رپورٹ کو مشکوک اور ممکنہ طور پر من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق اس رپورٹ کا مقصد امریکا اور ایران کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں کشیدگی بڑھانا ہوسکتا ہے

Web Desk13 اگست، 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
تازہ ترین

کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی کارکردگی اور قیادت کو سراہا ہے۔ 28 سالہ لیویٹ خاندان کو مزید وقت دینے کے لیے عہدے سے الگ ہو رہی ہیں اور وہ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری ہیں

Web Desk13 اگست، 2026