وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مارکو روبیو کی ایران کو سخت وارننگ، "معاہدہ نہ کیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی"

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
مارکو روبیو کی ایران کو سخت وارننگ، "معاہدہ نہ کیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی"
international seerat conference

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے مزید بھاری قیمت چکانا ہوگی

منیلا: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی نہ لائی اور معاہدے کی جانب پیش رفت نہ کی تو اسے ہر گزرتی رات کے ساتھ مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اب بھی کسی حتمی معاہدے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایران ماضی میں ہونے والے معاہدوں کی یا تو خلاف ورزی کرتا رہا ہے یا بعد میں ان کی شرائط تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس کے باعث عالمی برادری کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔

یمن کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ حوثی باغیوں کو ایران نے گمراہ کیا ہے، تاہم انہیں امید ہے کہ حوثی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مثبت اقدامات کریں گے۔

انہوں نے سعودی عرب کو امریکہ کا ایک اہم اسٹریٹیجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یا کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ ممکنہ جوہری تعاون کے معاہدوں میں سخت حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، جبکہ ایسے تمام معاہدے امریکی کانگریس کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایشیائی سمندری حدود میں چین کی سرگرمیاں تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روسی وزیرِ خارجہ کے ساتھ ان کی کھل کر اور مثبت بات چیت ہوئی ہے اور امریکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 12:14 PM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026