وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

W
Web Desk
9 اگست، 2026
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 شرائط رکھ دیں، جن میں جنگ کا خاتمہ، پابندیوں کا خاتمہ اور امریکی افواج کا انخلا شامل ہے

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے 6 شرائط پیش کردی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی امریکا کی جانب سے ان شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔

ایران کی 6 شرائط کیا ہیں؟

سیکرٹری قومی سلامتی کونسل ذوالقدر کے مطابق امریکا کو:

ایران کو کسی بھی وقت اور کسی بھی زبان میں دھمکانے سے گریز کرنا ہوگا اور ایرانی قوم کی توہین نہیں کرنا ہوگی۔

ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا ہوگا۔

ایرانی عوام کے منجمد اور ایران سے متعلق اثاثے غیر مشروط طور پر جاری کرنا ہوں گے۔

ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرکے امریکی افواج کو ایران کے اطراف سے ہٹانا ہوگا۔

ایران کو جنگ کے دوران پہنچنے والے نقصانات کا مکمل ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

ایرانی عوام پر عائد غیر منصفانہ اور غیر قانونی پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

امریکا نے رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی

ذوالقدر نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آبنائے ہرمز دوبارہ مکمل طور پر نہیں کھولی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا مذاکرات، ایران اپنے ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤقف پر قائم رہے گا۔

ایرانی مؤقف کے مطابق آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ صرف بحری آمدورفت کے معاملے تک محدود نہیں بلکہ ایران اور امریکا کے درمیان وسیع تر تنازعات اور مطالبات سے بھی جڑا ہوا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اگست، 2026 کو 05:38 AM

آخری تدوین: 9 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستانی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام، تمام مار گرائے گئے
پاکستان

پاکستانی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام، تمام مار گرائے گئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان حدود سے 8 ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم اور 4 کوہاٹ سے متصل سرحدی علاقوں میں گرائے گئے

Web Desk23 ستمبر، 2026
پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی
تازہ ترین

پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی

پنجاب حکومت نے وفاق سے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے یا سگنلز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں بھی سروسز کی بندش کی درخواست کی گئی ہے

Web Desk23 ستمبر، 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔ ریاض میں قائم جنرل سیکریٹریٹ اتحاد کے امور کی نگرانی کرے گا

Web Desk23 ستمبر، 2026