وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ٹرمپ کی پالیسیاں تضادات کا مجموعہ ہیں، ایران کا جواب عمل سے ہوگا: محمد رضا عارف

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
ٹرمپ کی پالیسیاں تضادات کا مجموعہ ہیں، ایران کا جواب عمل سے ہوگا: محمد رضا عارف

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیاں تضادات کا مجموعہ ہیں، ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی ناکام بنا دی، تیل برآمدات میں اضافہ۔

(تہران) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں تضادات کا مجموعہ ہیں اور ایران کا جواب لفظوں میں نہیں بلکہ عملی اقدامات سے دیا جائے گا۔

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے بیانات اور سوشل میڈیا پیغامات کی کوئی حیثیت نہیں، ایران اپنی حکمت عملی عملی اقدامات کے ذریعے واضح کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد امریکی بحری ناکہ بندی کو ایران نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے۔ محمد رضا عارف کے مطابق ناکہ بندی کے باوجود ایران کی تیل برآمدات میں دو سے تین گنا اضافہ ہوا، جو ایران کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

ایرانی نائب صدر نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی سے ایرانی قوم کے وقار کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے مضبوطی سے کھڑا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 07:35 PM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا
تازہ ترین

غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا

غزہ میں حماس کے مرحلہ وار غیر مسلح ہونے کے مجوزہ معاہدے کے بعد اسرائیل کے ممکنہ انخلا پر سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ نیتن یاہو کو سیاسی بقا، اتحادیوں کی حمایت اور بین الاقوامی دباؤ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے

Web Desk2 اگست، 2026
امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026