وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ، سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق

W
Web Desk
10 جون، 2026
اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ، سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے بعد اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم رابطہ ہوا، جس میں سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے

اسلام آباد: گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا حق حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ انتخابی نتائج کا احترام کرتے ہوئے سب سے بڑی جماعت کو حکومت سازی کا موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے سیاسی اور انتظامی معاملات پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت اور باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد دی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خوشگوار انداز میں کہا کہ "نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی"، جس پر صدر زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "آخر بیٹا کس کا ہے!"

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 رکنی ایوان میں حکومت بنانے کے لیے 13 نشستیں درکار ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ آزاد امیدواروں نے 7 نشستیں حاصل کی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ حکومت سازی کے لیے سیاسی مشاورت کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 جون، 2026 کو 04:10 AM

آخری تدوین: 10 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026