وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار، آئی اے ای اے کو رسائی نہیں ملے گی

W
Web Desk
24 جون، 2026
ایران کا جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار، آئی اے ای اے کو رسائی نہیں ملے گی

ایران نے فردو، نطنز اور اصفہان سمیت متاثرہ جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے معائنہ کاروں کی رسائی روک دی۔ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غیر ملکی ٹیموں کو حساس مقامات کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

(تہران)ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو حالیہ حملوں سے متاثرہ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردو، نطنز اور اصفہان سمیت ان حساس جوہری مراکز تک آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو رسائی نہیں دی جائے گی، جنہیں حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران نقصان پہنچا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی غیر ملکی ٹیم کو ان تنصیبات کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسماعیل بقائی نے ان اطلاعات کی بھی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی ہے۔

منجمد ایرانی اثاثوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ایران کو اپنے منجمد فنڈز کے استعمال میں کسی نئی پابندی یا رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بعض خبروں میں حقیقت نہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تہران اس معاملے پر آمادہ نہ ہوتا تو مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر بحری ناکہ بندی کے لیے امریکی افواج تیار ہیں، تاہم موجودہ حالات میں ایسی کارروائی کا امکان کم ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی نگرانی امریکی بینکنگ نظام کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکہ کے متضاد بیانات سے جوہری مذاکرات اور بین الاقوامی نگرانی کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جون، 2026 کو 04:30 AM

آخری تدوین: 24 جون، 2026

متعلقہ مضامین

مسلمان متحد ہوں تو ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
تازہ ترین

مسلمان متحد ہوں تو ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مسلم دنیا کے اتحاد اور خود انحصاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان متحد ہوں تو بیرونی عناصر کے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ہیں۔ عباس عراقچی کے مطابق ایرانی افواج نے دنیا کی مہنگی ترین فوجی طاقت کے سامنے اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے بھی دفاعی تیاری، فضائی دفاع اور مقامی فوجی صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق اہم مؤقف بیان کیا ہے

Web Desk8 اگست، 2026
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال، ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کی روانگی بند
پاکستان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال، ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کی روانگی بند

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال شروع کردی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، یومیہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین اور 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو پیر کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا

Web Desk8 اگست، 2026
 ایران جنگ جلد ختم ہوگی، تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی: ٹرمپ
امریکا

ایران جنگ جلد ختم ہوگی، تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نچلی سطح پر آ جائیں گی۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت ہو رہی ہے اور ایران زیادہ دیر تک امریکا کے سامنے نہیں ٹک سکے گا

Web Desk8 اگست، 2026