وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ ابراہیم اکارڈ میں شمولیت سے مشروط ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
سعودی عرب سے جوہری معاہدہ ابراہیم اکارڈ میں شمولیت سے مشروط ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مجوزہ سول جوہری معاہدے کی منظوری ابراہیم اکارڈ میں شمولیت سے مشروط ہوگی۔ ٹرمپ نے یورینیئم افزودگی کی اجازت نہ دینے اور حوثیوں کے حملوں پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرانے کی بھی وارننگ دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس بات سے مشروط ہوگی کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈ میں شامل ہو، جبکہ مملکت کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد تک محدود ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سول جوہری پروگراموں کی مخالفت نہیں کرتا اور کئی ممالک، جن میں ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ریاستیں شامل ہیں، ایسے پروگرام چلا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں یورینیئم افزودگی کی اجازت شامل نہیں ہوگی اور تمام تعاون بین الاقوامی حفاظتی اصولوں کے مطابق ہوگا۔

ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثی گروپ اور ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل بحری جہازوں پر حملوں کے بعد امریکا نے حوثیوں کے خلاف بھرپور فوجی کارروائی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، تاہم اب دوبارہ حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حوثیوں کی جانب سے دوبارہ حملہ کیا گیا تو امریکا اس کا ذمہ دار ایران کو قرار دے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ایران کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ حوثیوں کو بھی اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 01:15 PM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 97 ڈالر سے تجاوز کرگئیں
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 97 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ 97.60 ڈالر، ڈبلیو ٹی آئی 92.76 ڈالر جبکہ اماراتی تیل مربان 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

Web Desk8 ستمبر، 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں
امریکا

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار کردی۔ گھوڑے پر سواری، روبوٹس کے ساتھ تصویر، ’چاند ہمارا ہے‘ اور آبنائے ہرمز سے متعلق پوسٹس سمیت ٹرمپ کی نئی سوشل میڈیا سرگرمیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

Web Desk8 ستمبر، 2026
دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر
تازہ ترین

دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ضرورت پڑنے پر دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرسکتی ہیں۔ ایرانی کمانڈر نے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے پر بھی زور دی

Web Desk8 ستمبر، 2026