آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے: کاظم غریب آبادی

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران امریکی دھمکیوں اور طاقت سے خوفزدہ نہیں ہوگا
تہران :ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے۔
کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران امریکی دھمکیوں یا طاقت سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور کسی بھی دباؤ کے سامنے مرعوب نہیں ہوگا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے میں ایران اپنے فیصلے خود کرے گا اور امریکی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
کاظم غریب آبادی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز اور ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات کے حوالے سے اہم بیانات دیے ہیں۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 15 اگست، 2026 کو 03:11 AM
آخری تدوین: 15 اگست، 2026



