وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد طبی اہلکار ہلاک

W
Web Desk
5 اپریل، 2026
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد طبی اہلکار ہلاک

اسرائیل ایک منصوبے کے تحت لبنان میں طبی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہا ہے تاہم اسرائیلی حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے

امریکی پبلک ریڈیو (این پی آر) کی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کے دوران 50 سے زائد طبی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو باقاعدہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جنوبی لبنان کے علاقے مجدل زون میں 9 مارچ کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی ریڈ کراس کے رضاکار پیرا میڈک یوسف عساف ہلاک ہو گئے۔ ان کی تدفین میں سینکڑوں امدادی کارکنوں نے شرکت کی۔

لبنان کی حکومت کے مطابق موجودہ اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 1400 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں کم از کم 54 طبی کارکن شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امدادی ٹیموں کو نشانہ بنا رہا ہے ، تاہم اسرائیل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

اسرائیل کو پیشگی اطلاع کا طریقہ کار

لبنانی ریڈ کراس کے مطابق جب بھی ایمبولینسز کسی حملے کے مقام پر پہنچتی ہیں تو وہ اپنی لوکیشن اقوام متحدہ کے امن دستوں کو فراہم کرتی ہیں، جو آگے اسرائیل کو مطلع کرتے ہیں۔

اسی طریقہ کار پر 9 مارچ کو بھی عمل کیا گیا، تاہم یوسف عساف جب زخمیوں کی مدد کے لیے گاڑی سے اترے تو ایک اور حملے میں نشانہ بن گئے۔

ریڈ کراس کے ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر الیکسی نہمے نے بتایا کہ انہوں نے اس واقعے کے بعد اسرائیل کو شکایتی پیغام بھیجا، مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اسرائیلی مؤقف

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس دن ایک "حزب اللہ کے زیر استعمال عمارت" کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملے کے وقت انہیں ریڈ کراس اہلکاروں کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ فوج کے مطابق طبی اہلکاروں کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا۔

طبی اہلکاروں پر حملوں کا رجحان

لبنان کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر فراس ابیاد کے مطابق، "جب 24 گھنٹوں میں 10 امدادی کارکن مارے جائیں تو اسے حادثہ کہنا مشکل ہو جاتا ہے۔"

28 اور 29 مارچ کے دوران صرف 24 گھنٹوں میں 10 طبی کارکن اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے، جس پر لبنان کے موجودہ وزیر صحت راکان ناصرالدین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

انسانی حقوق تنظیموں کا ردعمل

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق محقق رمزی قیس کے مطابق ماضی میں بھی غزہ اور لبنان میں طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض حملے ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

اسی طرح ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اسرائیل پر غیر قانونی حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی مراکز اور عملے کو بغیر کسی احتساب کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے فوری طور پر طبی تنصیبات پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

"ڈبل ٹیپ" حملوں کا دعویٰ

بیروت میں اسلامی ہیلتھ اتھارٹی کے عہدیدار محمد فرحات کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج بعض اوقات پہلے ایک ہدف کو نشانہ بناتی ہیں اور پھر امدادی ٹیموں کے پہنچنے کا انتظار کر کے دوبارہ حملہ کرتی ہیں، جسے "ڈبل ٹیپ" کہا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس پالیسی کی تردید کی ہے، تاہم یہ تسلیم کیا ہے کہ بعض اوقات ہدف مکمل نہ ہونے پر دوسرا حملہ کیا جاتا ہے۔

امدادی کارکنوں کی مشکلات

فرحات کے مطابق موجودہ حالات میں امدادی کارکنوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے اور اب فوری طور پر بڑی ٹیمیں بھیجنے کے بجائے محدود افراد کو پہلے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا، "جب بچوں کی چیخیں سنائی دیتی ہیں تو انسان سوچ نہیں پاتا، مگر ہم کوشش کرتے ہیں کہ اپنی ٹیم کو کم سے کم خطرے میں رکھیں۔"

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کی ٹیمیں کسی قسم کے ہتھیار منتقل کرتی ہیں اور کہا کہ تمام طبی کارکن، چاہے ان کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو، بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ کے مستحق ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اپریل، 2026 کو 11:41 PM

آخری تدوین: 5 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا
تازہ ترین

غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا

غزہ میں حماس کے مرحلہ وار غیر مسلح ہونے کے مجوزہ معاہدے کے بعد اسرائیل کے ممکنہ انخلا پر سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ نیتن یاہو کو سیاسی بقا، اتحادیوں کی حمایت اور بین الاقوامی دباؤ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے

Web Desk2 اگست، 2026
امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026