وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض، مردان جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض، مردان جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

محمود اچکزئی اہم فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے پر پی ٹی آئی قیادت سے ناراض، ذرائع کے مطابق مردان جلسے میں شرکت بھی اسی ناراضی کے باعث نہیں کی۔

(اسلام آباد) اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں، اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر محمود اچکزئی ناراض ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 9 اور 19 اپریل کے جلسوں کے اعلان سے قبل محمود اچکزئی سے مشاورت نہیں کی گئی، جبکہ جلسوں کے اعلان کے بعد بعض رہنماؤں نے انہیں آگاہ کیا جس پر وہ ناراض ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی ناراضی کے باعث محمود اچکزئی نے مردان جلسے میں شرکت نہیں کی۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر معاملات سلجھانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی سے ملاقات کی جس میں محمود اچکزئی سے مشاورت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی اتحادی ہیں اور کسی قسم کی بداعتمادی نہیں ہے، وزیر اعلیٰ سے ملاقات ضرور ہوئی تاہم پارٹی کی اندرونی باتیں نہیں بتا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر فیصلے میں محمود اچکزئی کی مشاورت شامل ہو، مجھے معلوم نہیں کہ محمود اچکزئی ناراض ہیں، اگر ایسا ہوا تو ناراضگی ختم کرائیں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 11:34 AM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026