وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کے سربراہان کی قوم اور افواج کو مبارک باد

W
Web Desk
9 مئی، 2026
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کے سربراہان کی قوم اور افواج کو مبارک باد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف نوید اشرف نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی اتحاد اور دفاعی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم، افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سید عاصم منیر، ظہیر احمد بابر سدھو اور نوید اشرف نے مشترکہ تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ دن قومی یکجہتی، عسکری مہارت، جرات اور اتحاد کے پائیدار جذبے کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہان نے کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں اور خدمت و قربانی کے جذبے کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ معرکۂ حق ملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جس نے قومی اعتماد کو مضبوط کیا اور پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اجاگر کیا۔

افواجِ پاکستان کے مطابق معرکۂ حق کے دوران پاکستان کے مؤثر ردعمل نے دشمن کی سازشوں، فالس فلیگ بیانیے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، جبکہ دشمن کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ روایتی، ہائبرڈ اور پراکسی خطرات کے باوجود مسلح افواج نے زمینی، فضائی، بحری، سائبر اور معلوماتی محاذوں پر اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

افواجِ پاکستان کے سربراہان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام، خودمختاری کے تحفظ اور قومی سلامتی کیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو بامعنی مذاکرات، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری سے مشروط قرار دیا گیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 08:18 PM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026