وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: منجمد اثاثوں کے معاملے پر پیشرفت، محسن نقوی آج تہران پہنچیں گے

W
Web Desk
6 جون، 2026
امریکا ایران مذاکرات: منجمد اثاثوں کے معاملے پر پیشرفت، محسن نقوی آج تہران پہنچیں گے

امریکا اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی آج تہران کا دورہ کریں گے جہاں مفاہمتی یادداشت اور علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر بات چیت متوقع ہے

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اور ایرانی منجمد اثاثوں کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کے دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق محسن نقوی تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ایک مجوزہ مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقہ کار اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے منجمد فنڈز کے معاملے میں پیشرفت ضرور ہوئی ہے، تاہم فنڈز کے حجم اور ان کے اجرا کے وقت سے متعلق دونوں فریقین کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقوں کو آگاہ کیا ہے کہ مذاکرات کا عمل 60 دن سے زیادہ نہیں چلے گا اور اب ایران پر منحصر ہے کہ وہ جلد اپنے مؤقف سے آگاہ کرے۔

یاد رہے کہ محسن نقوی گزشتہ دو روز کے دوران ایرانی حکام کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے دوبارہ ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ مفادات کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق محسن نقوی کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مالی اور سفارتی معاملات پر رابطے جاری ہیں، جس کے باعث اس دورے کو خطے کی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جون، 2026 کو 10:42 AM

آخری تدوین: 8 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت
تازہ ترین

ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو قسم کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا۔ 50 رضاکاروں پر آزمائش کے ذریعے ویکسین کی حفاظت اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا

Web Desk2 اگست، 2026