وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ کے دستخط بے وقعت، امریکہ ناقابلِ اعتبار؛ ایران کے سپریم لیڈر کا سخت وار، 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کی دھمکی

W
Web Desk
19 جولائی، 2026
ٹرمپ کے دستخط بے وقعت، امریکہ ناقابلِ اعتبار؛ ایران کے سپریم لیڈر کا سخت وار، 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کی دھمکی

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ایرانی قوم اور "محاذِ مزاحمت" کے پاس ایسے "ناقابلِ فراموش اسباق" موجود ہیں جو وہ مناسب وقت پر امریکہ کو سکھا سکتے ہیں

(تہران / واشنگٹن) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ کے خلاف انتہائی سخت اور غیر معمولی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط "مکمل طور پر بے وقعت، ناقابلِ اعتبار اور اعتماد کے لائق نہیں رہے

تحریری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ایرانی قوم اور "محاذِ مزاحمت" کے پاس ایسے "ناقابلِ فراموش اسباق" موجود ہیں جو وہ مناسب وقت پر امریکہ کو سکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا کہ اس نے گزشتہ ماہ طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے

یہ سخت بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کا معاہدہ گزشتہ ہفتے ٹوٹ گیا، جس کے بعد دونوں ممالک مسلسل ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ تازہ کشیدگی کے دوران امریکی فضائی حملوں کے جواب میں ایران نے بھی خطے میں امریکی مفادات اور اتحادی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں

واضح رہے کہ جون 2026 میں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ہوا تھا، جس کا مقصد جنگ کا خاتمہ، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور مستقل امن کی راہ ہموار کرنا تھا۔ اس وقت خود مجتبیٰ خامنہ ای نے بعض تحفظات کے باوجود اس معاہدے کی منظوری دی تھی، تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنی ہی تحریری یقین دہانیوں کی پاسداری نہیں کی

تجزیہ کاروں کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ بیان نہ صرف واشنگٹن کے لیے سخت سفارتی پیغام ہے بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اب امریکہ کے ساتھ مستقبل میں کسی بھی معاہدے پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں۔ موجودہ صورتحال نے خطے میں کشیدگی، عالمی توانائی کی منڈی اور بین الاقوامی سفارت کاری کے مستقبل پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جولائی، 2026 کو 12:51 AM

آخری تدوین: 19 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
امریکا

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

نیویارک کے مصروف علاقے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملے کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک ہوگئیں۔ پولیس نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں

Web Desk1 ستمبر، 2026
جاپان کا پاکستان میں ٹی بی اسکریننگ کے لیے اہم اقدام، 21 ملین ین کی گرانٹ
تازہ ترین

جاپان کا پاکستان میں ٹی بی اسکریننگ کے لیے اہم اقدام، 21 ملین ین کی گرانٹ

جاپانی حکومت نے پاکستان میں تپِ دق کی بروقت تشخیص اور اسکریننگ کے لیے ڈوپسی فاؤنڈیشن کو 21 ملین ین کی گرانٹ فراہم کی۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی اور ضلع چکوال میں جدید موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کیا جائے گا، جس سے سالانہ تقریباً 20 ہزار افراد مستفید ہوں گے

Web Desk1 ستمبر، 2026
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا
تازہ ترین

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 ستمبر، 2026