وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مؤقف

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مؤقف
international seerat conference

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دہشتگردی کی سرپرستی اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے۔ پاکستانی سفارتکار انصار شاہ نے عالمی برادری سے بھارت کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی نمائندے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ دہشتگردی کی سرپرستی اور مالی معاونت میں بھی ملوث ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکار انصار شاہ نے کہا کہ بھارت زمینی حقائق کو مسخ کرکے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی قانونی گنجائش موجود نہیں۔

انصار شاہ نے یاد دلایا کہ اگست 2025 میں ثالثی عدالت یہ قرار دے چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ آبی وسائل کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

دہشتگردی کے حوالے سے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنی مبینہ دہشتگردی کی سرپرستی اور مالی معاونت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ، جن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ شامل ہیں، پاکستان میں ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانیں لے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں میں بھی بھارت کے مبینہ ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، اس لیے بھارت خود دہشتگردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا سرپرست ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انصار شاہ نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برخلاف مسلسل حقِ خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے منشور، بالخصوص آرٹیکل 25، کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ایک متنازع خطہ ہے، جس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کسی یکطرفہ اقدام سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

پاکستانی سفارتکار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنایا جائے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 12:38 PM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتا ہے: مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین

کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عملاً کوئی حکومت نہیں، جبکہ ان سے بھی بھتہ طلب کیا جاتا ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026