وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

پی ایس ایل 11: بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز کی شاندار فتح

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
 پی ایس ایل 11: بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز کی شاندار فتح
international seerat conference

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بھی بھرپور مزاحمت کی، مگر ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی

(لاہور) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایک سنسنی خیز اور بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔ 

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ طویل انتظار کے بعد ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ خراب موسم کے باعث میچ کو مختصر کرکے فی اننگز 13 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ قلندرز کی جانب سے محمد نعیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے، جبکہ پرویز حسین نے 45 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 33 اور سکندر رضا نے 13 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ ٹیم کو بڑے اسکور سے نہ روک سکے۔

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بھی بھرپور مزاحمت کی، مگر ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔ سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز اسکور کیے، جبکہ شان مسعود نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ عرفات منہاس نے 25 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے قریب لانے کی کوشش کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے باؤلنگ میں مستفیض الرحمان نمایاں رہے، جنہوں نے 2 اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بارش سے متاثرہ اس میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم لاہور قلندرز نے بہتر کارکردگی کی بدولت میچ اپنے نام کرلیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 03:16 AM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ خط میں رضوان نے طلبی کی وجہ، موبائل فون واپس نہ کرنے اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے

Web Desk15 ستمبر، 2026
جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام
تازہ ترین

جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔ ارشد ندیم کی بہترین تھرو 81.49 میٹر رہی، جبکہ سری لنکا کے رومیش پاتھیراگے نے 91.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔ ارشد ندیم اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Web Desk14 ستمبر، 2026