وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ متنازع علاقہ ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ متنازع علاقہ ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ اس کا داخلی معاملہ، جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا

(نیویارک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کے مؤقف کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی اس کا داخلی معاملہ، بلکہ یہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، مگر آج وہ انہی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور جبر کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ان کے مطابق بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی اور قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

صائمہ سلیم نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی فیصلے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دریائے سندھ کا پانی کروڑوں لوگوں کے لیے زندگی کا ذریعہ ہے، اسے جنگ یا سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

پاکستانی قونصلر نے مزید کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورکس کی سرگرمیاں عالمی سطح تک پھیل چکی ہیں، جبکہ ہندوتوا نظریات کے فروغ نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن، سلامتی اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 03:43 AM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
پاکستان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

Web Desk24 جولائی، 2026
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
تازہ ترین

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے بلوچستان میں امن، ترقی، قومی اتحاد اور عوام کے کردار پر بھی زور دیا

Web Desk24 جولائی، 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مؤقف
پاکستان

بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مؤقف

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دہشتگردی کی سرپرستی اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے۔ پاکستانی سفارتکار انصار شاہ نے عالمی برادری سے بھارت کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا

Web Desk23 جولائی، 2026