وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

7 اپریل کو علیمہ خان کی کال، 10 ہزار تنظیمی عہدیدار اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
7 اپریل کو علیمہ خان کی کال، 10 ہزار تنظیمی عہدیدار اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا ہے کہ 7 اپریل کو علیمہ خان کی کال پر پارٹی کے 10 ہزار تنظیمی عہدیدار اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے۔

(اسلام آباد )پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف آئندہ ایک سے دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مارچ بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 7 اپریل کو علیمہ خان کی جانب سے پارٹی عہدیداروں کو کال دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد تنظیمی عہدیدار اڈیالہ میں جمع ہونے کی توقع ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید بتایا کہ 9 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے عوامی آواز بلند کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت ہر ممکن اقدام کرے گی اور مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 10:47 AM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026