وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کراچی حملہ: سکھس فار جسٹس کا بھارتی خفیہ ایجنسی RAW پر ملوث ہونے کا الزام

W
Web Desk
29 جون، 2026
 کراچی حملہ: سکھس فار جسٹس کا بھارتی خفیہ ایجنسی RAW پر ملوث ہونے کا الزام

کراچی حملے پر سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی RAW پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ بھارتی حکومت کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا

کراچی میں حالیہ حملے کے بعد خالصتان نواز تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) نے بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW) پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

تنظیم کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ کراچی حملے کے شواہد براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی RAW کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

پنوں کے مطابق، "یہ حملہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دہشت گردی کی مہم چلا رہی ہے۔"

واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے اس بیان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کراچی حملے کی تحقیقات متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہیں اور حکام نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جون، 2026 کو 02:51 PM

آخری تدوین: 29 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے واش رومز میں مسلمانوں کے لیے وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ
امریکا

ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے واش رومز میں مسلمانوں کے لیے وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلمان مسافروں کی سہولت کے لیے واش رومز میں خصوصی وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

محمد نعیم اختر13 اگست، 2026
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
تازہ ترین

انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام

ترک حکام نے انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیلی خفیہ رپورٹ کو مشکوک اور ممکنہ طور پر من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق اس رپورٹ کا مقصد امریکا اور ایران کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں کشیدگی بڑھانا ہوسکتا ہے

Web Desk13 اگست، 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
تازہ ترین

کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی کارکردگی اور قیادت کو سراہا ہے۔ 28 سالہ لیویٹ خاندان کو مزید وقت دینے کے لیے عہدے سے الگ ہو رہی ہیں اور وہ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری ہیں

Web Desk13 اگست، 2026