وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنے کی درخواست، جماعت اسلامی کا انکار

W
Web Desk
22 ستمبر، 2026
وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنے کی درخواست، جماعت اسلامی کا انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پٹرولیم لیوی کے خلاف مارچ چند دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیوی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا جہاں حافظ نعیم نے پٹرول پر لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی سے پٹرولیم لیوی کے خلاف مارچ چند دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جماعت اسلامی سے پٹرولیم لیوی کے معاملے پر نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وطن واپس پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کریں گے اور عوام کے لیے بہتر ریلیف پیکج کا اعلان کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

دوسری جانب حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، تاہم لانگ مارچ میں چند دن کے وقفے سے متعلق جماعت سے مشاورت کی جائے گی۔

دریں اثنا پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پٹرول پر عائد لیوی کو عوام پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس ’’بھتہ ٹیکس‘‘ سے نجات دلائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پٹرول پر لیوی کسی صورت قبول نہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 ستمبر، 2026 کو 03:06 AM

آخری تدوین: 22 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات، تجارت سمیت کئی معاملات ایجنڈے پر
امریکا

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات، تجارت سمیت کئی معاملات ایجنڈے پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں امریکا چین تجارت، تجارتی جنگ بندی، تائیوان، مصنوعی ذہانت، سپلائی چینز اور ایران کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔ رائٹرز کے مطابق ملاقات سے کسی بڑے معاہدے کے بجائے دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور تجارتی کشیدگی برقرار رکھنے پر توجہ کی توقع ہے

Web Desk22 ستمبر، 2026
پاکستان اور سعودی عرب میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم
تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں معاہدے پر دستخط کیے۔ اسحاق ڈار کے مطابق اقدام سے اعلیٰ سطح کے روابط، ادارہ جاتی تبادلے اور سرکاری آمدورفت مزید آسان ہوگی

Web Desk22 ستمبر، 2026
صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
تازہ ترین

صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے CNN، MS NOW اور Politico کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنے کے بعد امریکی میڈیا اور حکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔ ABC، CBS، CNN، Fox News اور NBC نے وائٹ ہاؤس ٹی وی پول کی صدارتی کوریج عارضی طور پر معطل کردی، جبکہ تینوں متاثرہ میڈیا اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Web Desk22 ستمبر، 2026