وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پٹرولیم لیوی میں 80 روپے کمی، پٹرول 378 روپے فی لیٹر مقرر

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
پٹرولیم لیوی میں 80 روپے کمی، پٹرول 378 روپے فی لیٹر مقرر

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

(اسلام آباد )قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑ رہے ہیں، جبکہ پاکستان بھی اس بحران سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا اور اس مقصد کے لیے قومی خزانے سے 129 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

وزیراعظم نے ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا۔ ان کے مطابق گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مال بردار گاڑیوں کو 100 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ چھوٹے ٹرکوں کو ماہانہ 70 ہزار روپے جبکہ بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ مالی امداد دی جائے گی جبکہ زراعت کے شعبے کو سہارا دینے کے لیے چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان ریلوے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 03:52 AM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026