وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غیرقانونی طور پر اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا، نیا ہدایت نامہ جاری

W
Web Desk
30 جون، 2026
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غیرقانونی طور پر اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا، نیا ہدایت نامہ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے بینکوں کو بغیر قانونی جواز اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے اکاؤنٹس منجمد یا بلاک کرنے سے روک دیا، جبکہ عمل درآمد کی رپورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی

(کراچی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ملک بھر کے بینکوں کو بغیر قانونی جواز اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے صارفین کے بینک اکاؤنٹس منجمد یا بلاک کرنے سے روک دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نئے ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی بینک اکاؤنٹ پر پابندی صرف اس صورت میں عائد کی جا سکتی ہے جب تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور متعلقہ مجاز اتھارٹی کی باقاعدہ منظوری موجود ہو۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ غیرارادی یا احتیاطی بنیادوں پر اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ اکاؤنٹ ہولڈرز کو بلاوجہ مالی یا انتظامی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت پہلے ہی اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ بغیر قانونی اختیار اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے کسی بھی شہری کا بینک اکاؤنٹ بلاک نہیں کیا جا سکتا۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے بینکاری نظام میں شفافیت، صارفین کے حقوق کے تحفظ اور قانونی طریقہ کار پر عمل درآمد کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 جون، 2026 کو 05:59 AM

آخری تدوین: 30 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
تازہ ترین

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر دہشتگردی کے معاملے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں اور دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات
تازہ ترین

نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ابوظہبی کا اچانک دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، دونوں حکومتوں کی جانب سے فوری تصدیق نہیں کی گئی

Web Desk28 ستمبر، 2026
اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا
تازہ ترین

اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس ہیک کیے جاسکتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026