وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ چین ، تاریخی تعاون ہی مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے: شی جن پنگ

W
Web Desk
14 مئی، 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ چین ، تاریخی تعاون ہی مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکا کو مخالفت کے بجائے تعاون کرنا چاہیے، دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

چینی صدر نے امریکی صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو چین میں خوش آمدید کہنا باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی اور "امریکا گریٹ اگین" کا نعرہ ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

شی جن پنگ نے بتایا کہ ان کی صدر ٹرمپ کے ساتھ تمام اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ دنیا کے آٹھ ارب لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے دونوں طاقتوں کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی اور تعاون کے ذریعے عالمی استحکام کو فروغ دینا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں چینی مہمان نوازی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ انتہائی مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے پاس خوشحالی سے بھرپور مستقبل تعمیر کرنے کا اہم موقع موجود ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 12:55 PM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم

امریکا کا ایران کو الٹی میٹم، آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

Web Desk11 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026
امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش
دُنیا

امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش کیا۔ ورلڈ بینک صدر نے پاکستانی اسپورٹس مصنوعات کی تعریف کی جبکہ سفیر پاکستان نے سیالکوٹ کی عالمی شہرت، اسپورٹس انڈسٹری کی کامیابیوں اور ورلڈ بینک کے ساتھ طویل المدت شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر11 جولائی، 2026