وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیاں، کابینہ میں شدید دباؤ

W
Web Desk
12 مئی، 2026
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیاں، کابینہ میں شدید دباؤ

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کا دباؤ بڑھ گیا۔ کابینہ کے اہم وزرا اور درجنوں لیبر ارکان پارلیمنٹ نے قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا، آج اہم اجلاس متوقع۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں، جبکہ اطلاعات ہیں کہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں ان پر عہدہ چھوڑنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد حکمران لیبر پارٹی اندرونی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ پارٹی کے اہم رہنماؤں اور کابینہ اراکین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے یا قیادت چھوڑنے کے لیے واضح ٹائم لائن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق استعفے کا مطالبہ کرنے والوں میں نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی، وزیر خارجہ ایویٹ کوپر، وزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت کئی اہم وزرا شامل ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 70 لیبر ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں، جبکہ نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لیے باضابطہ تحریک پیش کرنے کو 81 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

دوسری جانب آج 5 پارلیمانی سیکریٹریز بھی اپنے عہدوں سے استعفی دے چکے ہیں، جبکہ مزید وزرا کے استعفوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ چند گھنٹے برطانوی سیاست کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں، اور کابینہ اجلاس کے بعد صورتحال مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 مئی، 2026 کو 02:46 AM

آخری تدوین: 12 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

حملوں کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری، تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز
تازہ ترین

حملوں کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری، تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز

حملوں اور فوجی کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک تکنیکی سطح پر رابطے میں ہیں اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی گئی ہیں

Web Desk10 جولائی، 2026
خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، آبنائے ہرمز پر جواب دینے کا اعلان
تازہ ترین

خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، آبنائے ہرمز پر جواب دینے کا اعلان

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خوزستان میں امریکی حملوں میں ان کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات خطے کی سلامتی، عالمی تجارت اور اقتصادی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

Web Desk9 جولائی، 2026
اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کریں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں

Web Desk9 جولائی، 2026