وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

خواجہ آصف کا افغانستان پر سخت مؤقف، کابل حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دے دیا

W
Web Desk
13 مئی، 2026
خواجہ آصف کا افغانستان پر سخت مؤقف، کابل حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، دہشتگردی نہ رکی تو پاکستان سخت جواب دے گا۔

(اسلام آباد)خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل حکومت اس وقت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے اور اگر افغانستان نے دہشتگردوں کی پشت پناہی بند نہ کی تو کھلی جنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کابل پاکستان کے خلاف ہندوتوا کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس وقت دہلی اور کابل کے مؤقف میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تین مختلف ممالک کے ذریعے دیانتداری سے کوششیں کیں اور 19، 19 گھنٹے مذاکرات بھی ہوئے، تاہم دہشتگردی کے معاملے پر کابل حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اب براہ راست جنگ کے بجائے افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ کابل حکومت پاکستان کو دہشتگردی نہ ہونے کی کوئی ضمانت دینے کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور اسے صوبائی نہیں بلکہ قومی مسئلہ سمجھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں اور صوبوں کو اس معاملے پر ایک پیج پر آنا ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ دہشتگردی کے معاملے پر تعاون جاری ہے، جبکہ پہلے ایسا تعاون موجود نہیں تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ معرکۂ حق کی تقریب میں بعض سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا مگر وہ شریک نہیں ہوئیں، جبکہ پاک فوج کے جوان ملک بھر میں پاکستان کے دفاع کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے فاٹا سے متعلق مالی وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں نے فنڈز میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا تھا مگر اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا، جبکہ وفاق کی ذمہ داری جزوی ہے اور اس مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 11:52 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہدا کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کیے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے مالی معاوضہ، سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

Web Desk10 جولائی، 2026
نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک
پاکستان

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور اہم سیکیورٹی فیصلوں پر غور کیا گیا

Web Desk9 جولائی، 2026
یوٹیوبر ریحان طارق کے خلاف پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کا مقدمہ، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان

یوٹیوبر ریحان طارق کے خلاف پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کا مقدمہ، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر ریحان طارق کو پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کے مقدمے میں چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو برطانیہ سے لاہور پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا

Web Desk9 جولائی، 2026