وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائی کیلئے تیار، امریکی وزیر جنگ

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائی کیلئے تیار، امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا دوبارہ کارروائی کرے گا اور آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کا انفراسٹرکچر تباہ کیا جا سکتا ہے۔

(واشنگٹن)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کیلئے تیار ہے اور آبنائے ہرمز کو کھلوانے کیلئے ایران کا انفراسٹرکچر تباہ کیا جا سکتا ہے۔

نیوز بریفنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکا پہلے کی طرح مضبوط ہے اور ایران کی بحری، فضائی اور میزائل صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیلئے واضح پیغام ہے کہ امریکا اس کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا کہ ایران بمباری سے تباہ شدہ میزائل لانچرز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم امریکا کو معلوم ہے کہ ایران اپنے فوجی اثاثے کہاں منتقل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور اس حوالے سے امریکا کا مؤقف واضح ہے۔ امریکی وزیر جنگ کے مطابق امریکا کی مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں تمام آپشنز موجود ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ اگر ایران نے آبی گزرگاہ کو کھلا نہ رکھا تو امریکا ضروری اقدامات کرے گا اور اس مقصد کیلئے ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکا کی فوجی صلاحیت کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور امریکا ضرورت پڑنے تک ناکہ بندی برقرار رکھے گا۔ امریکی وزیر جنگ نے تجارتی جہازوں کو دھمکیوں کو "قزاقی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کے تحفظ کیلئے امریکا اقدامات جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 01:23 PM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026