وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

کینیڈا میں ایئر انڈیا دھماکوں میں بھارتی حکومت ملوث نکلی

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
کینیڈا میں ایئر انڈیا دھماکوں میں بھارتی حکومت ملوث نکلی

سکھ فار جسٹس کی ائر انڈیا کے خلاف احتجاج کی کال، 1985 کانیشکا بم دھماکے پر نئے الزامات سامنے آگئے

(نیو یارک) کینیڈا میں سرگرم خالصتان حامی تنظیم سکھ فار جسٹس (SFJ) نے ایئر انڈیا کی پروازوں کے خلاف احتجاج اور آپریشنز بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ 1985 کے کانیشکا طیارہ بم دھماکے سے متعلق نئے متنازع دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکار جاں کیریاکو کے ایک بیان کے بعد یہ معاملہ دوبارہ بحث میں آ گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “انڈیا نے ایک بوئنگ 747 کو بم دھماکے سے اڑایا تھاا”

یہ سانحہ کینیڈا کی تاریخ کا بدترین فضائی حملہ تھا، جس میں 329 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں اکثریت کینیڈین شہریوں کی تھی۔

تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے اس واقعے کی ذمہ داری خالصتان حامی عناصر پر ڈالی جاتی رہی، تاہم نئے بیانات نے معاملے کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے میں بھارتی حکومت کے کردار کو مکمل طور پر بے نقاب نہیں کیا گیا۔

سکھ فار جسٹس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایئر انڈیا کی کینیڈا میں جاری پروازیں اس سانحے کی یاد کو دبانے اور ذمہ داری سے بچنے کے مترادف ہیں، لہٰذا انہیں بند کیا جانا چاہیے۔

تنظیم نے 12 اپریل 2026 کو ایئر انڈیا کی پرواز AI-186 (وینکوور سے دہلی) کے خلاف احتجاج کی بھی کال دی ہے، جس کا مقصد اس معاملے پر توجہ مبذول کرانا ہے۔

ماضی میں سرکاری تحقیقات اور رپورٹس میں اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند عناصر پر عائد کی جاتی رہی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 08:16 PM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
 عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا
تازہ ترین

عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کو خطے کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کیا۔ انہوں نے مسلم اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

Web Desk31 جولائی، 2026
اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ
تازہ ترین

اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر انہیں بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے موجود ہوں گے۔ انہوں نے آئی سی سی کے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے ایران کو بھی سخت انتباہ دیا

Web Desk30 جولائی، 2026