وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عمران خان مبینہ ’رہائی فورس‘ کیس: آئینی عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی

W
Web Desk
28 جولائی، 2026
عمران خان مبینہ ’رہائی فورس‘ کیس: آئینی عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی
international seerat conference

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ "رہائی فورس" سے متعلق درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مبینہ "رہائی فورس" سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل علی بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کی جانب سے وکالت نامہ اور جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی۔

علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس مقدمے میں سہیل آفریدی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی بھی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں آج صبح ہی سلمان اکرم راجہ کی وکالت سے متعلق آگاہ کیا گیا، اس لیے جواب تیار کرنے اور جمع کرانے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک سیاسی نوعیت کا مقدمہ ہے، اس لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو جواب جمع کرانے کے لیے مناسب مہلت دی جانی چاہیے۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ آئینی درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک نجی ملیشیا تشکیل دے رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اب تک صرف ایک فریق نے اپنا جواب جمع کرایا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ امن و امان کی صورتحال خراب نہ کرنے سے متعلق عدالت کے سابقہ حکم نامے میں توسیع کی جائے۔

اس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس کی ضرورت نہیں، کیونکہ عدالت کا سابقہ حکم صرف سماعت کی تاریخ تک محدود نہیں تھا، لہٰذا اس میں توسیع کی ضرورت نہیں۔

بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے تمام متعلقہ فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جولائی، 2026 کو 06:32 AM

آخری تدوین: 28 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے
تازہ ترین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور عوامی اعتماد وراثت میں نہیں ملتا بلکہ دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلعی عدالتوں کو نظامِ انصاف کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنے، عدالتوں میں سولر، انٹرنیٹ اور ای لائبریری کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایکسس ٹو جسٹس پروگرام کے تحت 3 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری ہونے سے آگاہ کیا

Web Desk12 ستمبر، 2026
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمود بشیر ورک 5 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر قانون و انصاف بھی رہ چکے تھے

Web Desk12 ستمبر، 2026
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم، پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ نکالنے سے روک دیا
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم، پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ نکالنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو نکالنے اور ان کے امتحانات منسوخ کرنے سے روک دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے افغان میڈیکل طلبہ کے کیس میں اہم ریمارکس دیے اور مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Web Desk11 ستمبر، 2026