وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، جلد امن معاہدہ نہ ہوا تو نتائج بہت برے ہوں گے

W
Web Desk
17 مئی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، جلد امن معاہدہ نہ ہوا تو نتائج بہت برے ہوں گے

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد امن معاہدہ طے نہ پایا تو اس کے نتائج ایران کے لیے “بہت برے” ہوں گے۔

(واشنگٹن ڈی سی )فرانسیسی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے مفاد میں ہے کہ وہ فوری طور پر معاہدے کی طرف بڑھے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم تہران کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس پر “This is calm before the storm” یعنی “یہ طوفان سے پہلے کا سکون ہے” درج تھا۔ بظاہر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس تصویر میں ٹرمپ کو کیمرے کی جانب انگلی اٹھائے دکھایا گیا جبکہ پس منظر میں طوفانی سمندر اور جنگی بحری جہاز نظر آ رہے تھے، جن میں بعض جہازوں پر ایرانی پرچم بھی لہرا رہے تھے۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر ایران کے حوالے سے سخت بیانات دے چکے ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ “جب بھی ہم ڈیل کے قریب پہنچتے ہیں تو اگلے دن لگتا ہے جیسے کوئی بات ہی نہیں ہوئی، ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔”

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران 20 سال کے لیے اپنا جوہری پروگرام معطل کرنے پر آمادہ ہو تو امریکا کو اس پر اعتراض نہیں، لیکن ایران کا عزم حقیقی اور قابلِ اعتماد ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور انہیں فی الحال تائیوان پر کسی بڑے تنازع کا خدشہ نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ابھی تک تائیوان کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی۔

علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کے حامی نہیں تھے، تاہم دیگر ممالک کے اصرار پر اس پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ انہوں نے پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 مئی، 2026 کو 03:26 AM

آخری تدوین: 17 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد
تازہ ترین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں مضمون لکھ کر سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر اور قانونی طور پر نافذ العمل ہے، یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
ٹرمپ کا وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان، 65 ارب بیرل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول کا دعویٰ
امریکا

ٹرمپ کا وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان، 65 ارب بیرل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت 65 ارب بیرل سے زائد تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کیا گیا، جبکہ وینزویلا کی تیل صنعت میں 100 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری اور 17 اہم تیل شعبوں کی ترقی کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے

Web Desk29 اگست، 2026
ٹرمپ کا نہر اونٹاریو کا نام بدل کر ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم
امریکا

ٹرمپ کا نہر اونٹاریو کا نام بدل کر ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم دے دیا۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اور نیویارک کی گورنر کا سخت ردعمل

Web Desk28 اگست، 2026