وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا نیتن یاہو پر بڑا الزام، "مجھے جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں"

W
Web Desk
29 جولائی، 2026
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر بڑا الزام، "مجھے جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں"
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات صرف امریکا نہیں بلکہ پوری دنیا کے سامنے آنی چاہئیں

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نیتن یاہو کی جانب سے کسی اضافی معلومات کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکا پہلے ہی ایران کی جوہری سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکا خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا حصہ بنا رہے، اسی لیے وہ ایران کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو بخوبی معلوم ہے کہ ایران کے کوہ کولانگ کے مقام پر کیا سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا پہلے ہی ایران کے اہم جوہری مقامات کو تباہ کر چکا ہے اور اگر ایران نے کسی نئے معاہدے پر آمادگی ظاہر نہ کی تو کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کی نگرانی جاری ہے اور اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ پیش رفت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہم ملاقات متوقع ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اس ملاقات کے دوران نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق تازہ معلومات صدر ٹرمپ کے ساتھ شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات میں ایران، مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال، امریکا اور اسرائیل کے باہمی تعلقات سمیت خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیے جانے کا امکان ہے

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جولائی، 2026 کو 02:21 AM

آخری تدوین: 29 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ
امریکا

ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے، جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں گرنے کی بھی پیش گوئی کی

Web Desk13 ستمبر، 2026
واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
امریکا

بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے اطاعتِ الٰہی، اتباعِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانے پر زور دیا۔ محفل کے اختتام پر غزہ و فلسطین، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026