وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عینک والا جن پر اے آئی فلم، خالق حفیظ طاہر برہم، قانونی کارروائی کا اعلان

W
Web Desk
4 اگست، 2026
عینک والا جن پر اے آئی فلم، خالق حفیظ طاہر برہم، قانونی کارروائی کا اعلان
international seerat conference

'عینک والا جن' کے خالق اور ہدایتکار حفیظ طاہر نے اپنی اجازت کے بغیر اے آئی کے ذریعے فلم بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے تخلیقی ملکیت کی خلاف ورزی قرار دیا اور قانونی کارروائی کا عندیہ دیا

لاہور: پاکستان کے مقبول بچوں کے کامیڈی ڈرامہ 'عینک والا جن' کے خالق اور ہدایتکار حفیظ طاہر نے اپنی مشہور تخلیق پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے مبینہ طور پر بغیر اجازت فلم بنانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں حفیظ طاہر نے کہا کہ وہ اس پیش رفت پر شدید صدمے اور غصے میں ہیں۔ ان کے مطابق ان کی زندگی بھر کی تخلیقی کاوش 'عینک والا جن' کے نام اور تصور کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کرتے ہوئے اے آئی کے ذریعے فلم تیار کی گئی اور اسے سینما گھروں میں ریلیز بھی کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'عینک والا جن' ان کا اصل تخلیقی تصور ہے، جس کا کانسیپٹ، نام اور ہدایت کاری سب انہوں نے خود انجام دی۔ ان کے مطابق یہ مقبول سیریل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس نے نشر ہونے کے دوران غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی اور پی ٹی وی کو بھی مالی فائدہ پہنچایا۔

حفیظ طاہر نے اس اقدام کو اپنی تخلیقی اور دانشورانہ ملکیت پر "دن دہاڑے ڈاکا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی فرد یا ادارے کو ان کی اجازت کے بغیر ان کے تخلیقی کام کو استعمال کرنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 'عینک والا جن' پاکستان کے مقبول ترین بچوں کے ڈراموں میں شمار ہوتا ہے، جو 1993 سے 1996 کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر ہوا اور آج بھی ناظرین میں اپنی منفرد کہانی اور کرداروں کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اگست، 2026 کو 04:10 AM

آخری تدوین: 4 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار
تازہ ترین

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار

واٹس ایپ نے پرانی چیٹس میں مطلوبہ پیغامات تلاش کرنے کیلئے نیا سرچ شارٹ کٹ تیار کرلیا۔ iOS بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش فیچر چیٹ اسکرین سے براہِ راست سرچ کی سہولت دے گا، جبکہ واٹس ایپ چینلز میں پرانی پوسٹس تلاش کرنے کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026
کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
تازہ ترین

کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا

Web Desk18 ستمبر، 2026