کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی


کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے مالیت کے بینک نوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اہم وضاحت جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کسی بھی کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ مرکزی بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو واضح طور پر مسترد کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے عوام کو ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ 10 روپے کے بینک نوٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 09:16 AM
آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026



