وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے: حاقان فیدان

W
Web Desk
9 اگست، 2026
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے: حاقان فیدان

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حملے کی صورت میں اتحادی ممالک مشاورت سے مدد کا فیصلہ کریں گے

انقرہ: ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے، تاہم یہ تین ملکی دفاعی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بنایا گیا۔

ایک بیان میں حاقان فیدان نے کہا کہ اتحادی ممالک میں سے کسی ایک پر حملے کی صورت میں تینوں ممالک باہمی مشاورت کریں گے اور اس کے بعد حملے کا جواب دینے یا متاثرہ ملک کی مدد کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

دفاعی اتحاد میں مزید ممالک کی شمولیت کا امکان

ترک وزیر خارجہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ قائم دفاعی اتحاد کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

حاقان فیدان نے کہا کہ مصر مستقبل میں ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے نئے دفاعی اتحاد کی وزارتی سطح کی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب میں قائم ہوگا

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا، جبکہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تینوں ممالک کے درمیان گزشتہ 2 سال اور 8 ماہ سے کوششیں جاری تھیں۔

حاقان فیدان کے مطابق نئے دفاعی تعاون کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دفاعی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اگست، 2026 کو 05:27 AM

آخری تدوین: 9 اگست، 2026

متعلقہ مضامین