وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے گا

W
Web Desk
8 مئی، 2026
آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے گا
international seerat conference

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آج واشنگٹن میں پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا جہاں 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری متوقع ہے۔ پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کی بیشتر شرائط مکمل کر لی ہیں

(واشنگٹن)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے معاشی پروگرام اور اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ قرض کی یہ قسط ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اگر تیسرا جائزہ کامیاب رہا تو پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے، جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کے بعد مزید 210 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد پاکستان نے ادارے کی بیشتر شرائط پر عملدرآمد مکمل کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی روشنی میں قرض پروگرام کی حتمی منظوری دے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل کیا ہے اور تمام پیشگی اقدامات بھی پورے کر لیے گئے ہیں، جس کے باعث قرض منظوری کی توقع مضبوط ہے۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر، معاشی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 مئی، 2026 کو 06:07 AM

آخری تدوین: 8 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 97 ڈالر سے تجاوز کرگئیں
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 97 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ 97.60 ڈالر، ڈبلیو ٹی آئی 92.76 ڈالر جبکہ اماراتی تیل مربان 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

Web Desk8 ستمبر، 2026
پیٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا، نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے ہوگئی
تازہ ترین

پیٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا، نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے ہوگئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے مہنگا ہوکر 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر سے کردیا گیا

Web Desk8 ستمبر، 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی کے نرخ بھی کم ہوگئے

Web Desk7 ستمبر، 2026