وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ

W
Web Desk
31 اگست، 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ

عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت اسے معطل یا ختم نہیں کرسکتا۔ رتلے ہائیڈرو پاور منصوبے پر پاکستان کی عبوری درخواست بھی منظور، بھارت کو ڈیم کے بعض حصوں پر کنکریٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

دی ہیگ: عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت اس کی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے۔

عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ’التوا میں رکھنے‘ کے اقدام کو غیر مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بھارت کے پاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔

فیصلے کے مطابق دریائے سندھ، جہلم اور چناب پر بھارت کے پن بجلی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی شرائط کی پابندی کے تابع ہوں گے۔

عدالت نے رتلے ہائیڈرو پاور منصوبے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے عبوری اقدامات کی درخواست بھی منظور کرلی۔ فیصلے کے تحت بھارت کو رتلے ڈیم کی دیوار اور پاور انٹیک اسٹرکچر کے بعض حصوں پر کنکریٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ رتلے منصوبے پر عائد پابندیاں غیر جانب دار ماہر کے فیصلے کے 90 روز بعد تک برقرار رہیں گی، جبکہ منصوبے سے متعلق غیر جانب دار ماہر کا حتمی فیصلہ جولائی 2027 میں متوقع ہے۔

مزید برآں، عدالت نے قرار دیا کہ سندھ طاس معاہدے کی حیثیت سے متعلق فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔

مستقل ثالثی عدالت کے مطابق فیصلے ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے، تاہم اس سے قبل خفیہ معلومات کو حذف کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 اگست، 2026 کو 03:53 PM

آخری تدوین: 31 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی
پاکستان

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ سابق فاٹا کے وسائل، اسٹیبلشمنٹ سے سیاسی تعلقات اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اہم بیان دے دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
تازہ ترین

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی کی ملاقات، پاکستان کی سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ۔ وزیراعظم نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی تقاضے مکمل، 12 اضلاع سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مقرر: طارق فضل چوہدری
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی تقاضے مکمل، 12 اضلاع سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مقرر: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ حکومت کا ہدف 12 متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ، افغانستان سے دراندازی کی روک تھام، پائیدار امن کا قیام اور متاثرہ علاقوں کی ترقی ہے

زاہد فاروق ملک16 اکتوبر، 2026