وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

یورپی یونین کا بیان منافقانہ ہے ، امریکا سے جوہری پروگرام پر بات نہیں ہو رہی ، اسماعیل بقائی

W
Web Desk
1 جون، 2026
 یورپی یونین  کا بیان منافقانہ ہے ، امریکا سے جوہری پروگرام پر بات نہیں ہو رہی ، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، یورپی یونین کا مؤقف منافقانہ ہے جبکہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام زیر بحث نہیں

(تہران)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، تاہم اپنے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کے حالیہ مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حقِ دفاع کے خلاف دیا گیا بیان "منافقانہ اور غیر ذمے دارانہ" ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے اور خطے میں امریکی اڈوں پر کی جانے والی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کو کسی بھی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے خطے کی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین یا وسائل کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

اسماعیل بقائی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور حکومت پوری طرح اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں لبنان کا معاملہ لازمی طور پر شامل ہوگا۔ ان کے مطابق لبنان میں جنگ بندی امریکا کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے کا اہم اور بنیادی حصہ ہوگی۔

ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ موجودہ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام زیر بحث نہیں ہے اور اس حوالے سے امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جون، 2026 کو 12:08 PM

آخری تدوین: 1 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
 عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا
تازہ ترین

عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کو خطے کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کیا۔ انہوں نے مسلم اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

Web Desk31 جولائی، 2026
اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ
تازہ ترین

اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر انہیں بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے موجود ہوں گے۔ انہوں نے آئی سی سی کے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے ایران کو بھی سخت انتباہ دیا

Web Desk30 جولائی، 2026