وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل سے بڑھتے تعلقات پر خبردار کر دیا

W
Web Desk
18 مئی، 2026
ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل سے بڑھتے تعلقات پر خبردار کر دیا

ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ گہرے تعلقات بڑھانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔ محسن رضائی نے خطے میں امریکی پالیسیوں اور ایران مخالف اقدامات پر بھی تنقید کی

( تہران) قطری میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے ابوظہبی کے ساتھ دوستی کے دروازے بند نہیں کیے، تاہم متحدہ عرب امارات کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنا خطے کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

محسن رضائی نے کہا کہ تہران،متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے روابط سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ابوظہبی کو اسرائیل کی سازشوں میں نہیں الجھنا چاہئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق چیف نے امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن خطے کے ممالک کو ایران سے خوفزدہ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز تجارت کیلئے کھلا ہے، لیکن ان قوتوں کیلئے نہیں جو خطے میں لشکر کشی اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتی ہیں۔

محسن رضائی نے امریکی فوجی سرگرمیوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکہ نے سوویت یونین کے خلاف خطے میں بحری بیڑے بھیجے تھے، اب سوال یہ ہے کہ امریکا کس کے خلاف اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین بھی یہ چاہتا ہے کہ ایران ایٹم بم نہ بنائے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایران نے کب ایٹم بم بنانے کا اعلان کیا؟ ان کے مطابق صرف امریکہ اور اسرائیل ہی ایران پر ایسے الزامات عائد کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف ممکنہ جنگی تیاریوں کے دوران یو اے ای بھی کشیدگی کی زد میں رہا، جبکہ بعض اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ امارات نے ممکنہ طور پر محدود جوابی اقدامات کیے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی متحدہ عرب امارات کو ایران مخالف سرگرمیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر حملوں کے دوران یو اے ای نے مذمت تک نہیں کی، لہٰذا ابوظہبی کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی، تاہم یو اے ای نے اس خبر کی تردید کر دی تھی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 مئی، 2026 کو 03:58 AM

آخری تدوین: 18 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

حملوں کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری، تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز
تازہ ترین

حملوں کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری، تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز

حملوں اور فوجی کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک تکنیکی سطح پر رابطے میں ہیں اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی گئی ہیں

Web Desk10 جولائی، 2026
خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، آبنائے ہرمز پر جواب دینے کا اعلان
تازہ ترین

خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، آبنائے ہرمز پر جواب دینے کا اعلان

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خوزستان میں امریکی حملوں میں ان کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات خطے کی سلامتی، عالمی تجارت اور اقتصادی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

Web Desk9 جولائی، 2026
نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک
پاکستان

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور اہم سیکیورٹی فیصلوں پر غور کیا گیا

Web Desk9 جولائی، 2026