وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نمازِ جنازہ ادا، اعلیٰ قیادت کی شرکت

W
Web Desk
6 مئی، 2026
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نمازِ جنازہ ادا، اعلیٰ قیادت کی شرکت

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

(راولپنڈی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور بعد ازاں جامِ شہادت نوش کیا۔

نمازِ جنازہ میں وفاقی وزراء، سینئر فوجی افسران، ریٹائرڈ اہلکاروں، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ دہشتگردی اور اس کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، اور شہداء کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسر کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا، جبکہ پاک افواج اور پوری قوم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 مئی، 2026 کو 05:10 PM

آخری تدوین: 6 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ انہیں پی او ایف کے آپریشنز، پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور کارپوریٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی، جبکہ دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب اور رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

Web Desk29 اگست، 2026
سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش
پاکستان

سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں واقعے کی وجوہات، ذمہ داروں کے تعین، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی اور پمز ہسپتال کی ناکافی و غیر معیاری سہولیات پر اہم سفارشات شامل ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026