وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس چھوڑنے کا اعلان کر دیا

W
Web Desk
28 اپریل، 2026
متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس چھوڑنے کا اعلان کر دیا
international seerat conference

متحدہ عرب امارات نے یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اماراتی وزیر توانائی کے مطابق یہ فیصلہ خام مصنوعات، پیٹرو کیمیکلز اور گیس کی ضروریات بہتر انداز میں پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

(ابوظہبی) متحدہ عرب امارات نےاوپیک اور اوپیک پلس چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای ایک طویل عرصے سے اوپیک اور اوپیک پلس کا اہم رکن رہا ہے، تاہم مستقبل میں دنیا کو مزید توانائی کی ضرورت ہوگی اور موجودہ حالات میں اس پالیسی فیصلے پر غور کرنے کا یہی درست وقت ہے۔

وزیر توانائی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کو خام مصنوعات، پیٹرو کیمیکلز اور گیس سے متعلق اپنی ضروریات بہتر انداز میں پورا کرنے کے قابل بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی توانائی مارکیٹ میں تیزی سے بدلتے حالات کے باعث یو اے ای کو اپنی پالیسیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ضروری ہو گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق یو اے ای کے اس فیصلے سے عالمی تیل منڈی، خام تیل کی قیمتوں اور خطے کی توانائی سیاست پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اپریل، 2026 کو 03:35 PM

آخری تدوین: 28 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

چین کا ایران سے حوثیوں پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

چین کا ایران سے حوثیوں پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ

چین نے سعودی عرب کی درخواست پر ایران سے رابطہ کرتے ہوئے حوثیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیجنگ نے بحیرۂ احمر اور باب المندب میں کشیدگی کم کرنے، محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے اور تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Web Desk17 ستمبر، 2026