وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری معاہدوں پر پیش رفت،اوٹاوا میں اعلیٰ سطحی مذاکرات

قرةالعَین حیدرقرةالعَین حیدر
19 جون، 2026
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری معاہدوں پر پیش رفت،اوٹاوا میں اعلیٰ سطحی مذاکرات

پاکستانی وفد اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ممالک کے درمیان پاکستان-کینیڈا فارن ٹریڈ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ اور پاکستان-کینیڈا بائی لیٹرل انویسٹمنٹ ٹریٹی کے مسودوں پر مذاکرات جاری ہیں

( اوٹاوا ) پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومتِ پاکستان کے سینئر حکام پر مشتمل ایک وفد نے اوٹاوا میں کینیڈا کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت گلین پوروس سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی وفد اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ممالک کے درمیان پاکستان-کینیڈا فارن ٹریڈ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ اور پاکستان-کینیڈا بائی لیٹرل انویسٹمنٹ ٹریٹی (FIPPA/BIT) کے مسودوں پر مذاکرات جاری ہیں

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے موجودہ شعبوں کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے ابھی مکمل طور پر فائدہ نہیں اٹھایا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدوں کا مقصد سرمایہ کاروں کو بہتر قانونی تحفظ فراہم کرنا، دوطرفہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدے حتمی شکل اختیار کر لیتے ہیں تو پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے، جس سے تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری کے مواقع میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

شیئر کریں:
قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں

شائع ہوا: 19 جون، 2026 کو 01:38 AM

آخری تدوین: 19 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا دعویٰ: برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شریک نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی
تازہ ترین

ایران کا دعویٰ: برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شریک نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز، امریکی اقدامات اور عمان کے ساتھ مذاکرات پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk3 اگست، 2026
اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قیدیوں کی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کا منصوبہ عارضی طور پر روک دیا
تازہ ترین

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قیدیوں کی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کا منصوبہ عارضی طور پر روک دیا

اسرائیلی عدالت نے انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کی فلسطینی قیدیوں کی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کی متنازع تجویز پر عارضی حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے جانوروں کے حقوق، انسانی حقوق اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی

Web Desk3 اگست، 2026
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، ایران کی تصدیق
تازہ ترین

عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، ایران کی تصدیق

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور معاہدہ جلد طے پانے کی توقع ہے

Web Desk3 اگست، 2026