وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے، الحدیدہ اور کمران جزیرہ نشانہ، حوثیوں کا سخت ردعمل

W
Web Desk
25 جولائی، 2026
سعودی اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے، الحدیدہ اور کمران جزیرہ نشانہ، حوثیوں کا سخت ردعمل
international seerat conference

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جبکہ کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو محفوظ بنانا تھا، جبکہ حوثیوں نے حملوں کو سنگین غلطی قرار دے کر بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا

ریاض/صنعاء: سعودی اتحادی افواج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جبکہ حوثیوں نے ان حملوں کو سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ گورنریٹ میں حوثیوں کے فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ اتحادی افواج کے مطابق کارروائی کا مقصد بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کا خاتمہ تھا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور تمام بندرگاہیں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے بدستور کھلی ہیں۔ اتحادی افواج نے خبردار کیا کہ اگر حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا کہ سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ شہر کے علاوہ یمن کے کمران جزیرے پر بھی فضائی حملے کیے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملوں میں الحدیدہ شہر میں واقع ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں کی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کو سعودی عرب کی "سنگین غلطی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر پر حملہ ناقابل قبول ہے اور اس کا جواب "جیسے کو تیسا" دیا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کا محاصرہ ختم کرنے کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے سعودی حکومت نے کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا، کیونکہ ان کے بقول ان ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

اس سے قبل انصاراللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام یمن پر عائد محاصرے اور صنعاء ایئرپورٹ کی بندش کے جواب میں کیا گیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 جولائی، 2026 کو 04:18 AM

آخری تدوین: 25 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
تازہ ترین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

Web Desk9 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026