وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد کی ملاقات، امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

W
Web Desk
11 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد کی ملاقات، امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں وفد کی ملاقات، خطے میں امن اور مذاکرات کیلئے پاکستان کے ثالثی کردار کا اعادہ۔

(اسلام آباد) وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں جاری امن مذاکرات کے موقع پر ایرانی اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے بامعنی نتائج کے حصول کیلئے اپنی ثالثی کا کردار خلوص نیت سے جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کو ترجیح دیتا ہے۔

ملاقات میں پاکستانی وفد کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات کو خطے میں امن کیلئے اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت سے کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کیلئے دونوں ممالک کے وفود اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ پاکستان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 01:09 PM

آخری تدوین: 11 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
 عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا
تازہ ترین

عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کو خطے کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کیا۔ انہوں نے مسلم اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

Web Desk31 جولائی، 2026
اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ
تازہ ترین

اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر انہیں بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے موجود ہوں گے۔ انہوں نے آئی سی سی کے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے ایران کو بھی سخت انتباہ دیا

Web Desk30 جولائی، 2026