وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چینی صدر کی آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

W
Web Desk
15 مئی، 2026
چینی صدر کی آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور ایران امریکا تنازع میں مدد کی پیشکش کی ہے، جبکہ چین اور امریکا کے تعلقات پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔

(بیجنگ) دورۂ چین پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے اور ایران امریکا تنازع میں کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے واضح کیا کہ اگر ایران کے معاملے پر کوئی مدد درکار ہوئی تو چین تعاون کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ کے مطابق چین ایران سے بڑی مقدار میں تیل خریدتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے اس کی اہمیت انتہائی زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شی جن پنگ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوتے دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چین ایران کو فوجی سازوسامان فراہم نہیں کرے گا، جبکہ چین نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں امریکی صدر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا کو ایک بار پھر شراکت داری کی پیشکش کی۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا دو عظیم قومیں ہیں اور دونوں ممالک کو حریف کے بجائے شراکت دار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا “امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے” کا وژن چینی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

چینی صدر نے دوطرفہ احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو دونوں ممالک کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 03:26 AM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026
لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج
تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج

لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس سے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو رکوانے کے لیے کھلاڑیوں کے میدان میں واپس نہ آنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026
نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق
تازہ ترین

نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق

میٹا نے نوعمر صارفین کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے پر اتفاق کرلیا۔ رات کے اوقات میں رسائی اور اسکول ٹائم نوٹیفکیشنز پر بھی پابندی ہوگی

Web Desk28 اگست، 2026