وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

W
Web Desk
8 جولائی، 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے اور وہ مزید مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔ انقرہ میں نیٹو چیف کے ہمراہ گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید، ایران کے جوہری پروگرام، امریکی فوجی کارروائی، اسپین کے ساتھ تجارتی تعلقات، گرین لینڈ اور پاناما کینال سے متعلق بھی اہم بیانات دیے۔ مکمل خبر پڑھیں۔

انقرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے اور وہ اس معاملے پر مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب امریکا اپنی ترجیحات پر توجہ دے گا اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو قیادت کے ساتھ ان کی تعمیری بات چیت ہوئی، تاہم وہ اس بات پر خوش نہیں کہ ایران کے معاملے پر نیٹو نے امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نیٹو کو سب سے زیادہ مالی معاونت فراہم کرتا ہے، اس لیے اتحادی ممالک کو بھی اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔ ان کے مطابق کچھ ممالک مناسب حصہ نہیں ڈال رہے، جبکہ امریکا طویل عرصے سے اتحاد کا سب سے بڑا مالی بوجھ اٹھا رہا ہے۔

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں جنگ بندی ختم ہو چکی ہے اور وہ ایران کے ساتھ مزید مذاکرات یا معاملات میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پہلے ہی اس معاملے پر بہت وقت صرف کر چکا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ دیگر قومی ترجیحات پر توجہ دی جائے۔

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں کے بعد امریکی فوج نے بھرپور جواب دیا اور ایران کی قیادت میں بڑی تبدیلیاں آ چکی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ٹرمپ نے نیٹو کے علاوہ اسپین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپین کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھنے کے خواہاں نہیں، جبکہ گرین لینڈ اور پاناما کینال سے متعلق بھی اپنے سابقہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہوتا تو امریکا ان اہم مقامات سے دستبردار نہ ہوتا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 جولائی، 2026 کو 12:08 PM

آخری تدوین: 8 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی معطلی کی پالیسی کالعدم قرار دے دی
دُنیا

امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی معطلی کی پالیسی کالعدم قرار دے دی

امریکی جج جینیٹ ورگاس نے ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزے معطل کرنے کی پالیسی کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پالیسی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز اور وفاقی امیگریشن قوانین سے متصادم تھی

Web Desk22 اگست، 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
امریکا

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں۔ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی آپشنز برقرار رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے تہران کی معاشی صورتحال، مہنگائی اور افراطِ زر پر بھی سخت تنقید کی۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز اور خطے پر امریکی کنٹرول سے متعلق بھی اہم دعویٰ کیا

Web Desk22 اگست، 2026
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے وہ سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہیں۔ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام اور عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا

Web Desk21 اگست، 2026