وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن میں یومِ استحصال کشمیر پر وببنار، عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل

سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن میں یومِ استحصال کشمیر پر وببنار، عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل
international seerat conference

کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

(واشنگٹن) سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر "جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی قانون کو درپیش چیلنجز: مسئلہ جموں و کشمیر اور معاہدۂ سندھ طاس" کے عنوان سے خصوصی ویبنار منعقد کیا گیا۔ ویبنار کا آغاز صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے پیغامات سے ہوا، جن میں کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

تقریب سے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ، سفیر منیر اکرم، ڈاکٹر فرحان مجاہد، ڈاکٹر قمر چیمہ اور علی عنار سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی، آبادیاتی تبدیلیوں اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 5 اگست، 2026 کو 10:30 PM

آخری تدوین: 5 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN، MSNBC اور Politico کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ٹرمپ نے میڈیا اداروں پر انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا اور مزید اداروں پر پابندی کا عندیہ دے دیا

Web Desk19 ستمبر، 2026
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

Web Desk18 ستمبر، 2026