وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے لانچ

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے لانچ
international seerat conference

چین کے تائی یوان لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، شہری منصوبہ بندی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں مدد ملے گی

اسلام آباد: پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے خلا میں لانچ کر دیا گیا ہے، جسے ملکی خلائی پروگرام کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ کو چین کے تائی یوان لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ای او تھری سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ پاکستان کیلئے نہایت اہم پیش رفت ہے، جو شہری منصوبہ بندی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، زرعی پیداوار اور خوراک کے شعبے میں بہتری لانے میں مدد فراہم کرے گا۔

بیان کے مطابق یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تحفظ، ترقیاتی منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ یہ مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد فراہم کرے گا۔

حکام کے مطابق ای او تھری سیٹلائٹ قومی ترجیحات کے مختلف شعبوں میں معاون ثابت ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فیصلہ سازی کے عمل کو مزید مؤثر بنائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی پر سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا اور خلائی شعبے میں چین کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 03:13 PM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری
تازہ ترین

27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پی ٹی آئی کے مجوزہ 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ پر کہا ہے کہ ریاست اپنی رِٹ قائم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا اختیار رکھتی ہے۔ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور این ایف سی کے تحت 700 ارب روپے ملنے کا دعویٰ کیا

Web Desk19 ستمبر، 2026
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم گرفتار
تازہ ترین

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم گرفتار

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کے الزام میں خالد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی

Web Desk19 ستمبر، 2026