وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

آبنائے ہرمز کشیدگی، بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں دوگنی

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
آبنائے ہرمز کشیدگی، بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں دوگنی

امریکا ایران کشیدگی کے اثرات، بھارت میں خوراک اور توانائی مہنگی، اقوام متحدہ کا خدشہ مزید 25 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں۔

(نئی دہلی) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مہنگائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق جاری کشیدگی اور توانائی بحران کے باعث بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں تقریباً دوگنی ہو چکی ہیں، جبکہ گیس کی قلت کے باعث صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور متعدد فیکٹریاں بند ہونے لگی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق توانائی بحران کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس سے اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔ کئی کمپنیوں میں ملازمین نے بڑھتی مہنگائی اور روزگار کے خدشات کے باعث احتجاجی مظاہرے بھی شروع کر دیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ناکہ بندی طویل ہوتی ہے تو بھارت میں لاکھوں مزید افراد متاثر ہو سکتے ہیں اور معاشی بحران مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 12:12 PM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
 عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا
تازہ ترین

عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کو خطے کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کیا۔ انہوں نے مسلم اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

Web Desk31 جولائی، 2026
اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ
تازہ ترین

اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر انہیں بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے موجود ہوں گے۔ انہوں نے آئی سی سی کے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے ایران کو بھی سخت انتباہ دیا

Web Desk30 جولائی، 2026