وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

میری لینڈ میں پروقار تقریب، پریس قونصلر سرفراز حسین کو شاندار الوداع، زوبیہ مسعود کا پرتپاک استقبال

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر28 جولائی، 2026
میری لینڈ میں پروقار تقریب، پریس قونصلر سرفراز حسین کو شاندار الوداع، زوبیہ مسعود کا پرتپاک استقبال
international seerat conference

شرکاء نے زوبیہ مسعود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بھی کمیونٹی اور میڈیا کے ساتھ مؤثر اور فعال انداز میں کام کریں گی

(الیکاٹ سٹی، میری لینڈ )امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر الیکاٹ سٹی میں پاکستانی سفارت خانے کے سبکدوش ہونے والے پریس قونصلر سرفراز حسین کے اعزاز میں الوداعی جبکہ نئی تعینات ہونے والی پریس قونصلر زوبیہ مسعود کے استقبال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام شہر کی معروف ادبی شخصیت بینا گوئیندی نے اپنی رہائش گاہ پر کیا۔

تقریب میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر شیخ رضوان سعید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرفراز حسین، زوبیہ مسعود، صحافیوں، ادیبوں، شاعروں اور پاکستانی نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں سرفراز حسین کی بطور پریس قونصلر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ شرکاء نے زوبیہ مسعود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بھی کمیونٹی اور میڈیا کے ساتھ مؤثر اور فعال انداز میں کام کریں گی۔ زوبیہ مسعود اس سے پہلے بھی واشنگٹن ڈی سی میں پریس اتاشی کے طور ہر فرائض انجام دے چکی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ایک خوبصورت مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔ مشاعرے میں بینا گوئنڈی، پاکستان کے سفیر شیخ رضوان سعید، سرفراز حسین اور دیگر شعراء و ادبی شخصیات نے اپنا کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے بھرپور داد سے نوازا۔

تقریب خوشگوار ماحول، باہمی محبت، ادبی رنگ اور پاکستانی ثقافت کے حسین امتزاج کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، ثقافتی فروغ اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 28 جولائی، 2026 کو 03:01 PM

آخری تدوین: 28 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
امریکا

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرز پر ایران میں موجود رہنے اور ایرانی تیل کو اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ رواں برس ختم ہونے اور امن مذاکرات کے امکانات پر بھی بات کی، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026
 ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ
امریکا

ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے، جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں گرنے کی بھی پیش گوئی کی

Web Desk13 ستمبر، 2026
واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026